کےپی،وزیر اعلیٰ/پولیس سربراہ/سیکرٹری داخلہ سے صحافی فیاض ظفر کو سکیورٹی فراہم کرنیکا مطالبہ
کےپی،وزیر اعلیٰ/پولیس سربراہ/سیکرٹری داخلہ سے
ڈی پی او سوات کا رویہ قابل مذمت ہے، ناصر حسین
خیبر پختونخوا کے صحافیوں کی سپریم تنظیم خیبر یونین آف جرنلسٹس (کے ایچ یو جے) کے صدر ناصر حسین نے سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر سے سیکورٹی واپس لینے کے ضلعی پولیس افسر کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے فیاض ظفر کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
فیاض ظفر سے سکیورٹی واپس لینا کسی صورت منظور نہیں، صدر / جنرل سیکرٹری
سوات میں امن آمان کی بگڑتی صورت حال پر پولیس نے از خود فیاض ظفر کو سکیورٹی دی تھی
صحافی اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔
خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں بےمثال ہیں جبکہ امن واپس لانےمیں صوبےکے درجن سے زائد صحافیوں کا خون بھی شامل ہے۔
صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مشترکہ بیان
خیبریونین آف جرنلسٹس کےصدر ناصر حسین، سنئیر نائب صدرعمران آیاز، نائب صدر عبد البصیر قلندر، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی ،
فنانس سیکرٹری شاہ زیب، جائنٹ سیکرٹری ارشاد میدانی اور ایگزیکٹو کونسل ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ
سوات میں امن وامان کی ابتر صورتحال کے بارے میں عوام کو باخبر رکھنا صحافیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔



آزادی صحافت پر مختلف حیلے بہانوں سے قدغن لگنا کسی صورت قبول نہیں، قائدین
کے ایچ یو جے کے قائدین نے کہا کہ سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر کو دس سال قبل سوات میں امن امان کی کیشدہ صورت حال پر پولیس حکام نے از خود سیکورٹی فراہم کی تھی۔
جبکہ ایک بارپھر سوات میں امن امان کی صورت خراب ہورہی ہے ایسےمیں یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہےکہ
سوات سمیت صوبے کے دیگر صحافیوں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
کے ایچ یو جے نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری، صوبائی سیکرٹری داخلہ سے مطالبہ کیاکہ
صحافیوں کے تحفظ یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے نہ کہ ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے
سکیورٹی واپس نہ ہونےکی صورت میں اگر فیاض ظفرکو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت اور پولیس حکام ہوں گے۔



بیورو چیف خیبرپختونخوا سے رابطے کیلئے نیچے وٹس ایپ موجود ہے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ