شاہینوں نے کینگروز کی فتح کا خواب چکنا چورکردیا، کراچی ٹیسٹ میچ بھی ڈرا
کراچی (جے ٹی این پی کے) کینگروز کی فتح کا خواب چکنا چور
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 196 رنز کی قائدانہ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دفاعی اننگز نے آسٹریلیا کا خوا ب چکنا چور کردیا اور کراچی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔
پانچ سو چھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم میچ کے آخری روز 7 وکٹ کے نقصان پر 443 رنز بناسکی.
اور یہ میچ بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی طرح بغیر نتیجہ ختم ہوگیا۔
گرین کیپس کے کپتان بابر اعظم 196 رنز کی دفاعی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے
اور وہ بدقسمتی سے صرف 4 سکور کے فرق سے اپنی ڈبل سنچری نہ مکمل کرسکے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوا ن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی. اور 104 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،
کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پرگذشتہ روز کھیل کا آغاز کیا،
249کےمجموعے پرعبداللہ شفیق نروس نائنٹی کا شکار ہو کرکمنز کے ہاتھوں آوٹ ،
انکا کیچ سمتھ نے پکڑا، فواد عالم محض 9 رنز بنا سکے،
فہیم ا شر ف صفر اور ساجد خان 9 رنز پر آوٹ ہوگئے۔
گذشتہ روز آسٹریلیا نے 97 رنز پر دوسری اننگز بھی ڈکلیر کر دی تھی،
کینگروز بلے باز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز امام الحق صرف ایک جبکہ اظہر علی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
یاد رہے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتا لیس رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔
کینگروز کی فتح کا خواب چکنا چور
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں