کیلے نہ دینے پر ہاتھی نے مہاوت کو روند کر جان سے مار ڈالا

نئی دہلی (جے ٹی این پی کے) کیلے نہ دینے پر ہاتھی نے

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہاتھی نے کیلے نہ دینے پر مہاوت کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے گاں میں ہاتھی اور مہاوت معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہے تھے،

جہاں ہاتھی کو دیکھنے کیلئے پیسے ملتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک سے گزرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی جانب سے ہاتھی کو کیلے دیے گئے۔

لیکن فیل بان نے ڈرائیور سے کیلے لے کر اپنے بیگ میں ڈال لیے جس پر ہاتھی طیش میں آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ‘ہیرا’ نامی مادہ ہاتھی نے غصے میں پہلے مہاوت کو سونڈ سے اٹھایا اور پھر سڑک پر پٹخ کر اسے روند ڈالا۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے مہاوت کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مادہ ہاتھی نے غصے میں پہلے مہاوت کو سونڈ سے اٹھایا اور پھر سڑک پر پٹخ کر اسے روند ڈالا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: