کیلیفورنیا ،چرچ میں فائرنگ سے3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

کیلیفورنیا (جے ٹی این پی کے) کیلیفورنیا چرچ میں فائرنگ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سیکریمنٹو میں ایک چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے.جس میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے اپنے 3 بچوں اور ایک شخص کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

یہ لرزہ خیز واقعہ گزشتہ شام پیش آیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مارے جانے والے بچوں کی عمر 15 سال سے کم بتائی گئی ہے۔

سیکریمنٹو کے شیرف اسکاٹ جونز نے تصدیق کی ہے کہ مارا گیا چوتھا شخص حملہ آور اور اْس کے بچوں کو چرچ کا دورہ کرانے لایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کی اپنے شہریوں کو امارات کا سفرنہ کرنیکی ہدایت

سیکریمنٹو کاؤنٹی کے شیرف آفس سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے چرچ کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی آواز سنی تو اْس نے فوری طور پر باہر جا کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس اہلکاروں کے وقوعہ پر پہنچنے تک پانچوں افراد دم توڑ چکے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بچوں کی ماں نے جو شہر سے باہر گئی ہوئی تھی، شوہر کے خلاف

مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اِسے گن وائلینس کا بہیمانہ واقعہ قرار دیتے

ہوئے کہا کہ چرچ میں بچوں کا مارا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔

ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرین اور اْن کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

کیلیفورنیا چرچ میں فائرنگ

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: