کیلیفورنیا: خاتون نے اپنی بہن اور نومولود بچی کو قتل کر دیا
کرائمز ڈائری/ کیلیفورنیا: خاتون نے اپنی
کہتے ہیں کہ قدرت کی تقسیم پر راضی رہنا اور جو کچھ حصے میں آئے اس پر ہی صبر شکر کرلینا بہت ساری مصیبتوں سے نجات ملنے کے ساتھ حصول اطمینان قلب کا زریعہ سبب بھی ہے اور انسسان مہلک مرض جسے حسد کہا جاتا ہے سے بھی محفوظ رہتا ہے حسد کیا ہے
حسد کیا ہے۔۔؟
حسد ایک ایسا غالب مرض ہے جس میں حاسد اپنا ہی خون چوستا رہتا یا حسد کرنیوالا انسان اپنی ہی
جلائی ہوئی آگ میں جلتا رہتا ہے یہ مہلک مرض بگڑجائےتو انسان کو اس حد تک لے جاتا ہےکہ
حاسد کو محسود کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے سے جیسے انتہائی اقدام سے بھی دریغ نہیں کرتا اورایسا
کرنیکے بعد بھی نہ اسے سکون ملتا ہے اور نہ ہی وہ اپنے اس قبیح فعل پر نادم ہوتا ہے۔
کیلیفورنیا کی خاتون نے اپنی بہن اور اسکے بیٹی کو قتل کردیا وجہ عناد حسد



ایسا ہی ایک واقع مغربی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے فریسنو میں 22 سالہ ظالم خاتون
نے حسد اور دشمنی کی بناء پر اپنی 18 سالہ بہن کو اس کے تین ہفتے کے بچے سمیت فائرنگ کرکے اندی نیند سلا دیا
واردات میں ملزمہ کا بوائے فرینڈ بھی شامل تھا دونوں نے گھر کے ایک بیڈ روم میں موجود ماں اور
بچی پر گولیاں برسائیں اور پھر موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
تاہم پولیس نے پہلے ملزمہ کے بوائے فرینڈ کو حراست میں لینے کے بعد قاتل بہن کو بھی گرفتارکرلیا ہے
فریسنو پولیس کے مطابق اپنی بہن اور اسکے بچے کے قتل میں ملوث 22 سالہ یاریلی سولوریو-ریویرا کا اشناء
26 سالہ مارٹن ارویو موریلس جو کہ ایک گینگ کا رکن بھی ہے فریسنو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف نے کہا
کہ تفتیش کاروں کو ابتدائی طور پر سخت شکوک و شبہات تھے لیکن ان کے پاس گرفتاری کے لیے کافی ثبوت
نہیں تھے۔ 26 سالہ مارٹن ارویو موریلس پر اپنی گرل فرینڈ کی بہن اور اس کے نومولود کی موت کا الزام
عائد کیا گیا ہے۔
افسران کو قتل کے دن صبح تقریباً 7:20 بجے ایک گھر بلایا گیا۔ گھر میں سونے کے کمرے میں گولیوں
کی آوازیں سنائی دیں، فاکس سان فرانسسکو نے اطلاع دی۔ بالڈرراما نے کہا” یہ منظر تمام افسران کے لیے
تکلیف دہ تھا، جاسوس، EMS اہلکار، اور کرائم سین ٹیکنیشن جوکہ جائے وقوعہ پر فوری پہنجے تھے۔
"جب وہ پہنچے تو پولیس نے ینیلی سولوریو-ریویرا اور بچے کو مردہ پایا۔ سولوریو-ریویرا کو متعدد بار گولی
مار دی گئی۔
اس حوالے سے ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ملزمہ اپنی بہن کی خوبصورتی کے
علاوہ اسکے ہاں بچی کی پیدائش کو لے کر بہت افسردہ تھی وہ اپنی بہن کو خود سے زیادہ خوبصورت ہر
دل عزیز شخصیت رکھنے پرحسد رکھتی تھی۔
دوہرے قتل پر کوئی پچھتاوا نہیں اور نہ ہی اسے جرم سمجھا، ملزمہ



پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزمہ نے اغتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس قتل کا ہتھیار ہے، ایک سمتھ اینڈ ویسن 9 ایم ایم ہینڈگن، اور قتل کی وجوہات حسد اور بہن بھائیوں کی دشمنی ہے انہوں نے کہا پولیس کو بیان میں مزید کہا کہ ہمیں اپنے کئے پر نہ تو کوئی پچھتاوا ہے اور نہ ہی ھم نے یہ دوہرے قتل کی واردات کرتے وقت یہ محسوس کیا کہ ھم کو ئی جرم کرنے جارہے ہیں.
قارئین سٹوری رائٹر سے رابطہ کرنیکے لئے وٹس ایپ بٹن موجود ہے شکریہ
کیلیفورنیا: خاتون نے اپنی
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ