بین الاقوامیتازہ ترین

کیف میں شدید جھڑپیں، شہر پر مختلف اطراف سے حملے ، گلیوں میں لڑائی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کیف (جے ٹی این پی کے) کیف میں شدید جھڑپیں

روس نے کہا ہے یوکرین کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کئے جانے کے بعد فوجی کارروائی پوری قوت کیساتھ پھر شروع کردی ،

روسی افواج یوکرائن کے دارالحکومت کیف پر حملہ آور ہو چکی ہیں،

روسی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی دستوں نے یوکرین کے شہر میلیٹو پول کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ،

میلیٹو پول میں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

روس نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردی،

ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں، یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔دارالحکومت کیف میں جنگ جاری ہے ،

یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے یوکرین کیخلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کوہلاک اور200 کوگرفتارکرلیا،

یہ بھی پڑھیں : روس کے یوکرین پرحملے ، 10شہریوں سمیت 50 ہلاکتوں کی تصدیق

اب تک روس کے 14 طیارے،8 ہیلی کاپٹرز مارگرائے جبکہ 102 ٹینک تباہ کرد ئیے ہیں،

کینیڈا اور برطانیہ نے روس پر پابندیا ں عائد کر دیں

جبکہ یوکرین پر حملے کو جواز بنا کر کینیڈا اور برطانیہ نے روس کے صدر ولادیمیر

پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پر پابندیاں عائد کر دیں،

ادھر امریکہ نے یوکرین کیلئے ’’ فو ر ی فوجی امداد ‘‘ کی مد میں یوکرین کو 600

ملین ڈالر فراہم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

یوکرائن کی گلیوں میں لڑائی کا آغاز ہوگیا

یوکرائن کی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطا بق کیف کی انتظامیہ نے کہا ہے شہر

کی گلیوں میں لڑائی کا آغاز ہوگیا ہے

جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیف سے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

میدان اسکوائر اور ٹروئیشچینا سے بھی دھماکوں کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

رات گئے یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں عوام کو متنبہ

کیا تھا روس آئندہ گھنٹوں میں دارالحکومت کِیف پر حملہ آور ہوگا،

تاہم ہمیں ثابت قدم رہنا ہوگا، یوکرائن کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کِیف شہر کے مرکز میں توپوں کے حملے واضح طور پر میلوں دور سے سنائی دے رہے ہیں ۔

ٹروئیشچینا میں حملے کا مقصد شہر میں بجلی کی ترسیل کو متاثر کرنا ہے ۔

کیف میں شدید جھڑپیں

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے