کیا واقعی مریم نواز نے بیٹے کو شادی میں14کروڑ کی گاڑی تحفہ میں دی ؟

لاہور (جے ٹی این پی کے) مریم نواز14کروڑ کی گاڑی

مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی میں کروڑوں کی گاڑی بطور تحفہ دینے کی تردید کردی۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر انتہائی مہنگی گاڑی کا تحفہ دیا ہے۔

کئی سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے جنید کو مرسڈیز جی 64 اے ایم جی گاڑی کا تحفہ دیا ہے

جس کی قیمت 140 ملین ہے جو تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر یہ بھی کہا گیا کہ مریم نواز کی جانب سے جنید صفدر کو دی جانے والی اب تک کی پنجاب میں رجسٹر ہونے والی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان تیاری رکھیں ،حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ،مریم نواز

اس کے علاوہ گاڑی کا 5.3 ملین روپے (پاکستانی 53 لاکھ روپے)کا ٹیکس ادا کیا گیا

جو کسی گاڑی کا اب تک کا سب سے زیادہ ادا کیا گیا ٹیکس ہے۔

تاہم مریم نواز نے ان تمام خبروں کی تردید اورخبر شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کے اسکرین شاٹس ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا

یہ کھلا جھوٹ پورے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ یہ مایوس کن ہے کہ کس طرح معروف اکاؤنٹس بغیر تصدیق کے جعلی خبروں کو پھیلاتے ہیں۔

مریم نواز14کروڑ کی گاڑی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: