کیا سمجھے پھر ؟ دنانیر مبین کا ورلڈ کپ سیمی فائنل پر دلچسپ ردِعمل
لاہور: کرن نذیر سے: کیا سمجھے پھر ؟ دنانیر مبین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے ٹی 20 ورلڈ کپ
کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر دلچسپ انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دنانیر مبین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم
کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جیت پر خوشی کا اظہار کرنے
کیلئے اماراتی سوشل میڈیا کونٹینٹ کریئٹر اسیات کی ایک ٹرینڈنگ ویڈیو
کو کاپی کیا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ
’’جب وہ آپ سے یہ کہیں کہ آپ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے اور آپ ان کی امیدوں کیخلاف فائنل میں پہنچ جائیں’’‘۔
اُنہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ مبارک ہو، کیا سمجھے پھر؟ ‘‘۔
واضح رہے کہ جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہی تقریباً ختم ہو گئے تھے وہیں اس ٹیم نے نہ صرف سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ ناک آوٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں بھی پہنچ گئی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
کیا سمجھے پھر ؟ دنانیر مبین ، کیا سمجھے پھر ؟ دنانیر مبین ، کیا سمجھے پھر ؟ دنانیر مبین