کیا حکومت کو کسی بڑے سانحے کا انتظار ہے ، ؟
کالمز بلاگز فیچرز/ کیا حکومت کو کسی
خیبر پختونخوا میں دھشتگردی کے دو واقعات میں ایک ہی دن سیکورٹی اداروں کے 8 جوانوں کی شہادت
نے سیکورٹی اداروں اور عوام کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ، اس سے پہلے مختلف اضلاع میں پولیس اور اسکے
خفیہ اداروں کے اہلکاروں سمیت پاک فوج کےجوان آئے روز ان حملوں میں اپنے خون کےنذرانے دیتے آئے ہیں ،
پشاور سمیت صوبے بھر میں بھتوں کی وصولیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ، بھتہ نہ دینے والے شہریوں کے گھروں
پر بم حملے کیئے جاتے ہیں یا انہیں اغوا سمیت ٹارگٹ کلنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، امن کمیٹیوں کے
سربراہوں اور ارکان کو چن چن کر سرعام قتل کیا جارہا ہے ،
مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز اور تبصرے ( == پڑھیں == )
نئے سرے سے یہ حالات ایک ایسے وقت میں ابھررہے ہیں جب پاکستان میں تمام سیاسی پارٹیاں اقتدار میں ہیں
خصوصا” خیبر پختونخوا میں تقریبا 9 برس سے ایک ہی پارٹی برسر اقتدار ہےمگر مجال ہے کہ ان تمام پارٹیوں
نے مل کر بھی ایک مذمتی بیان سے بڑھ کر کچھ کیا ہو ،
سیاسی پارٹیاں اقتدار کے حصول کی عظیم اور مقدس جنگ میں مصروف ہیں اور عوام کو دھشتگردوں کے رحم و
کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے یہ سنگین صورتحال پھر کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ،
سوات، دیر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، صدہ، اور پاڑہ چنار میں ھزاروں عوام امن کا جھنڈا لے کر سڑکوں
پر نکل چکے ہیں مگر اس کا حکومت پر کوئی اثر نظر نہیں آیا، اگرپشاور کی عوام نے امن کےلیئے سڑکوں
پر نکلنے کا فیصلہ کرلیا تو حکومت کے لیئے ایک مشکل اور پریشان کن صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہذٰا اس سے پہلے کہ عوام کا حقیقی ردعمل سڑکوں پر نظر آئے حکومت کو ان مٹھی بھر دھشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروآئی کرنی چاھیئے ،
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
کیا حکومت کو کسی