کیا بچوں کی بُری عادت چھڑانے کیلئے اس نوعیت کی سزا ضروری ہے؟
بیجنگ: کیا بچوں کی بُری عادت چھڑانے
یوں تو دنیا بھر میں والدین اپنے بچوں کی اچھی تربیت کیلئے سختی اور سزا سے کام لیتے ہیں لیکن چین میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کی ویڈیو گیم کھیلنے کی عادت ختم کرانے کیلئے قدرے ظالمانہ قدم اٹھایا، جس کے نتیجے میں بیٹے نے غلط عادت پر نہ صرف معافی مانگی بلکہ آئندہ ایک متعین وقت تک ویڈیو گیم کھیلنے کا وعدہ کیا۔ اس ضمن میں آپ کی کیا رائے ہے، نیچے کمنٹس بکس میں تحریر کر کے والدین کی رہنمائی فرمائیں۔
بچے نے کھلونا خرید کر نہ دینے پر ماں کو قتل کر دیا
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک شخص نے 11سالہ
بیٹے کو سزا کے طور پر مسلسل 17 گھنٹے تک بغیر رکے ویڈیو گیمز
کھیلنے پر مجبور کر دیا یہاں تک کہ وہ رونے لگا اور اس نے سکرین
ٹائم کو محدود کرنے کا وعدہ کر لیا۔ یہ معاملہ تب شروع ہوا جب بچے
کی اس عادت سے پریشان باپ نے بار بار منع کرنے اور سمجھانے کے
باوجود بیٹے کو رات ڈیڑھ بجے بھی چادر میں چھپ کر ویڈیو گیم کھیلتے
دیکھا تو سخت سزا دینے کی ٹھان لی۔ ہوانگ نامی شخص نے اپنے بیٹے
کو بستر سے اٹھا کر کرسی پر بیٹھنے کو کہا کہ اور ویڈیو گیمز جاری
رکھنے کا حکم دیا اور مسلسل گیمز کھیلتے رہنے پر مجبور کرتا رہا۔
والدین کی بچے کو ٹی وی دیکھنے کی منفرد سزا
چند ہی گھنٹوں میں بچہ بیزار ہو گیا، بھوک لگنے اور سخت نیند آنے
پر بھی باپ نے اسے سونے دیا نہ ہی کھانے کو کوئی چیز دی یہاں تک
کہ بھوک، نیند اور تھکاوٹ کے باعث بچے کو قے ہونے لگی۔ بیٹے نے
باپ سے معافی مانگی اور سونے سے پہلے ویڈیو گیم نہ کھیلنے کا وعدہ
کیا۔ باپ بیٹے کے درمیان سکرین ٹائم کے حوالے سے بھی معاہدہ ہو گیا۔
ہوانگ نے اس واقعے کی ایک مختصر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ
کر دی کی جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ نے
باپ کے اقدام کو ظالمانہ قرار دے رہے ہیں تو کئی ایک بچوں کی بہتر
تربیت کیلئے اسے درست قرار دے رہے ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
کیا بچوں کی بُری عادت چھڑانے
====> دنیا بھر سے بچوں کے بارے میں معلوماتی ، دلچسپ اور منفرد نوعیت کی خبریں (== پڑھیں ==)