تازہ ترینخیبر پختونخوا

کپتان کو یہودی ایجنٹ کہنے والا مولانا ڈیزل امریکہ کا مالشی بن گیا پرویز خٹک

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان : کپتان کو یہودی ایجنٹ
Imran Rasheed
سابق وزیر
دفاع پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
کہا مخالفین نے کپتان سے ٹکر لے لی، اب یہی
پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں، میرے دل میں بہت
سارے راز ہیں، کیا میں بتادوں؟ نواز شریف کو
جب نکالا تو کہتا ہے کیوں نکالا، عمران خان کہتا
ہے بتاتا ہوں کیوں نکالا۔ جب عمران خان نے
امریکہ کو ابسلولیٹلی ناٹ کہا نومبر کے ماہ سے
سازش شروع ہوئی،

ضرور پڑھیں۔ عدلیہ بتائے میں نے کیا جرم کیا تھا جو رات 12:00 آپ نے عدالتیں لگائیں ؟ عمران خان

ہمارے غدار
ان سے مل گئے، ڈیزل بھائی کیا امریکہ کی
حکومت یہودیوں کی نہیں ہے؟ مولانا تم امریکہ
کے غلام بن گئے ہو ، غدار سیاسی پارٹیاں جنوری
سے فروری تک امریکیوں کو سلام کرتے رہے اور
سازش میں شامل ہوگئے، امریکہ کہتا ہے کچھ
نہیں کیا، پھر مارچ کے مہینے میں امریکہ میں
پاکستانی سفیر کو بلا کر مراسلہ دیا گیا، جس
میں کہا گیا اگر عمران خان کامیاب ہوگئے تو بہت
برا ہوگا، کیا ہم تمہارے چپڑاسی ہیں، جاو ¿ اپنا
کام کرو۔

یہ بھی پڑھیں۔ بوٹ پالش کرنیوالے پھر آگئے، ایم کیو ایم سے ہیلو ہائے کرونگا، شیخ رشید

لوٹوں کو
امریکہ مفت میں نہیں لایا، لگتا ہے تم نے پاکستان
کا سودا کر لیا ہے، ہم ان کو پاکستان نہیں بیچنے
دیں گے، مخالفین کہتے ہیں امریکہ سپر پاور،
عمران خان اللہ کو سپر پاور کہتا ہے، کہتے تھے
عمران خان استعفیٰ دےکر الیکشن میں مقابلہ
کرو، عمران خان عوام کی ضد بن چکے ہیں،
عمران خان کو اقتدار میں لائیں گے، یہ لڑائی
عمران خان نہیں پاکستان کی خود مختاری کی
جنگ ہے، میں کہتا ہوں کس نے ملک کو بھکاری
بنایا، ملک کو بھکاری اور خود ارب پتی بن گئے

کپتان کو یہودی ایجنٹ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے