تازہ ترینکالمز،بلاگز، فیچرز

کپتان کا بہترین سیاسی ماسٹر اسٹروک

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کپتان کا بہترین سیاسی ماسٹر اسٹروک

پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے

خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تمام صوبائی اسمبلیوں سے

استعفے دینے کے اعلان نے جہاں ایک مرتبہ پھر ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچادی ہے وہیں

سیاسی تجزیہ نگاروں نے ان کے اس فیصلے کو بہترین سیاسی ماسٹر اسٹروک قرار دیتے ہوئے کہا

ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا انتشار کے بجائے انتخاب کا راستہ اپنانا قابل تعریف ہے۔

پڑھیں : بحرانوں کا ایک ہی حل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا ہے،

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں کامیاب جلسہ رہا لوگوں کی کثیر تعداد ان کی کال پر باہر نکلی،

عمران خان کی جانب سے کسی بھی تصادم کا راستہ اختیار کرنے یا اسلام آباد کی جانب دھرنا دینے کے اعلان کی

بجائے جہاں پر ان کی حکومتیں ہیں انہیں تحلیل کرنے کا اعلان ایک شاندار فیصلہ ہے۔

عمران خان نے سیاسی طور پر اپنے مخالفین کو چاروں شانے چت کرنے کا ایک اچھا سیاسی طریقہ کار اپنایا ہے

جس کی ہر صورت تعریف بنتی ہے اور اس کو اگر ان کی جانب سے کھیلے گئے ماسٹر اسٹروک

کا درجہ دیا جائے تو کم نہ ہو گا۔

مزید پڑھیں : کیا حکومت کسی سانحہ کی منتظر ہے؟

لانگ مارچ کے عظیم اجتماع میں عمران خان نے زبردست ماسٹر کارڈ کھیلا،

کیونکہ ملک میں نئی فوجی قیادت کو وقت دینا بھی ضروری تھا،

جبکہ ساتھ ہی اب مزید صوبائی حکومتوں میں رہنا بھی ان کے لئے بیکار تھا۔

اب سے آگے کی ساری صورتحال کا بوجھ وفاقی حکومت پر گرے گا۔

جس سے عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔

کئی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان کی جانب

سے کھیلا گیا آخری کارڈ ہو سکتا ہے کیونکہ وہ اب تک اپنے تمام ترپ کے پتے ظاہر کر چکے ہیں۔

تمام اسمبلیوں سے استعفوں کی صورت میں عام انتخابات ہی ہو نگے، ماہر قانون

ماہرین قانون کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تمام اسمبلیوں سے استعفے آ جاتے ہیں تو عام انتخابات ہی ہونگے۔

عمران خان نے بڑا سیاسی فیصلہ کیا کیونکہ وسیع پیمانے پر ضمنی انتخاب ممکن نہیں،

ضمنی الیکشن سے بہتر ہے کہ عام انتخابات ہی کروا دیئے جائیں۔

موجودہ حکومت کو چاہیے کہ اب عام انتخابات کی طرف ہی جانا چاہیے،

اہم موقع ہے کہ حکومت عمران خان سے کہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرتے ہیں آئیں بات کریں۔

ملک کے دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل ہو جاتی ہیں تو آئین کے مطابق دونوں صوبوں میں الیکشن ہوں گے۔

2 صوبوں میں الیکشن کی فضا عام انتخابات کی فضا ہی بن جائےگی،

حکومت خود کہتی رہی کہ عمران خان اسمبلیاں توڑیں بات کے لئے تیار ہیں۔

ادھرمعتبر ذرائع پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں کہ تحریک انصاف اور حکومت کے مابین بیک ڈور رابطے جاری ہیں

جس میں ایک دوسرے کو مطالبات پیش کیے جا رہے ہیں،

تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ ان بیک ڈور مذاکرات میں حکومت نے پی ٹی آئی کے دباو میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ اتحادی جماعتیں بھی حکومت کیساتھ ہیں۔

حکومت، پی ٹی آئی میں بیک ڈور رابطے بھی جاری

ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ بیک ڈور

رابطوں میں واضح پیغام دیا ہے کہ پیشگی شرائط پر کسی صورت باضابطہ مذاکرات نہیں ہوں گے،

قبل از وقت انتخابات، انتخابی اصلاحات، نگراں حکومت اور دیگر تمام معاملات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

دونوں جانب رابطوں کے لئے سرگرم شخصیات نے پی ٹی آئی کو حکومت کا پیغام دیا ہے کہ مذاکرات میں جو چیزیں طے ہونگی اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

موجودہ صورتحال میں ملک و قوم کی بہتری اسی میں ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت قبل از وقت الیکشن

کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار کرئے، ورنہ معاشی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے جو کسی

بھی طور خود ان کے مفاد میں نہیں۔

کپتان کا بہترین سیاسی ماسٹر اسٹروک ، کپتان کا بہترین سیاسی ماسٹر اسٹروک ، کپتان کا بہترین سیاسی ماسٹر اسٹروک

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے