کپتان پر دہشتگردی کے 2 اور مقدمات،زمان پارک سے لمحہ بہ لمحہ کا احوال

اسلام آباد، لاہور: جے ٹی این پی کے نیوز: کپتان پر دہشتگردی کے 2 اور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور پولیس اہلکاروں کیخلاف احتجاج پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کیخلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماوں، کارکنوں پر عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیخلاف مقدمہ تھانہ کھنہ اسلام آباد میں ایس ایچ او کھنہ اور سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں انسداد دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت، راستہ روکنے، پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دیکھیئے: زمان پارک کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال

تفصیلات کے مطابق پہلے مقدمے میں عمران خان، شاہ محمود سمیت

مقامی قیادت اور نامعلوم ملزم، 19 برائے نام اور 50 تا 60 نامعلوم

کارکن جبکہ دوسرے مقدمے میں بھی عمران خان، دیگر رہنمائوں،

8 برائے نام اور 70 تا 80 نامعلوم کارکن شامل ہیں۔ دوسری جانب

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف کراچی میں احتجاج کے

معاملے پر پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف ایک اور مقدمہ کراچی تھانہ

پیرآباد میں ایم پی اے سعید آفریدی و کارکنوں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ہنگامہ آرائی اورجلاو گھیراو کی دفعات شامل ہیں، پولیس

حکام نے کہا ہے کہ سعید آفریدی ساتھیوں کیساتھ وفاقی حکومت کیخلاف

احتجاج کر رہے تھے، مظاہرین نے پولیس موبائل کو دیکھتے ہی پتھراو

اور ہنگامہ آرائی کی۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین

اور سابق وزیراعظم عمران خان پر اب تک درج مقدمات کی تعداد 80 ہو چکی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

کپتان پر دہشتگردی کے 2 اور،

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: