کپتان آج کیا اعلان کرینگے؟، تمام پاکستانی منتظر، کل کیا ہوا۔۔۔؟ جانیئے
لاہور: جے ٹی این پی کے نیوز: کپتان آج کیا اعلان کرینگے؟
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان آج لبرٹی چوک میں بڑے جلسہ عام سے خطاب میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرینگے یا ڈیڈ لائن دینگے اس حوالے سے انہوں نے اپنی پارٹی قیادت سے صلاح مشورے مکمل کر لیے ہیں۔
پرویز الہٰی اور مونس کا فی الوقت اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ
دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی نے عمران خان کو موجودہ وقت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے نامناسب قراردیتے ہوئے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد تحلیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا بہتر ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کا ہنگامی دورہ، مونس کی رات گئے عمران خان سے ایک اور ملاقات
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گذشتہ شام ہنگامی طور پر راولپنڈی گئے جہاں اہم ملاقات کے بعد واپس لاہور پہنچے۔
لاہور پہنچنے پر پرویز الٰہی نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی۔
اس کے فوری بعد مونس الہٰی نے رات گئے زمان پارک میں عمران خان سے ایک اور ملاقات کی،
ان کے ہمراہ حسین الٰہی بھی تھے، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قانونی کی حکمرانی نہ ہونا، عمران خان
قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب اور سینئر کالم نگاروں سے بات چیت میں کہا قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک دلدل میں دھنستا جا رہا ہے،
ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں،
میرے دور حکومت میں نیب والے کہتے تھے ان کے کیسز میچور لیکن پیچھے سے اجازت نہیں،
کیسز کا فیصلہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کرتے تھے،
شہبازشریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا لیکن سماعت نہیں ہوتی تھی،
ملک میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے۔ ملک کا سب سے زیادہ اہم سبجیکٹ رول آف لاء ہے،
رول آف لاء ہوگا تو ملک دلدل سے نکلے گا، جس ملک میں رول آف لاء نہیں ہوتا وہاں خوشحالی نہیں آ سکتی،
پاکستان میں پچھلے 8 ماہ میں رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی گئیں جس کی مثال نہیں ملتی،
آج کسان، تاجر سمیت تمام طبقے خوفزدہ ہیں، گزشتہ 7 ماہ میں جو کچھ ہوا لوگ مایوس ہو چکے ہیں،
مایوسی کی وجہ سے لوگ بیرون ملک جا رہے ہیں۔
وکلا برادری کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی اپیل
ملک کی وکلاء برادری سے اپیل کرتا ہوں انہیں اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی،
پاکستان میں جنگل کا قانون بن گیا ہے، سارے چوراوپرآ کربیٹھ گئے،
جب کوئی ادارہ اپنے آپ کو قانون سے بالا سمجھے تو پھر ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا،
حکومت میں ہوتے ہوئے کہتا تھا ان کو این آراو نہیں دوں گا، آج ان لوگوں کو این آراو مل گیا ہے۔
مسلط مافیا کا مقصد ملک میں رول آف لاء ختم کرنا ہے، لیکن جب تک زندگی ہے رول آف لاء کیلئے لڑوں گا۔
شہباز شریف نے حکومت میں آتے ہی پہلا کام اپنے کرپشن کیسز ختم کرانے کا کیا،
سب کے باری باری کرپشن کیسزختم ہو رہے ہیں، ایسا تو شاید بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا۔
لیگل کمیونٹی کو ہر طرح کا پریشر ڈالنا چاہیے، کوئی بھی مقدس گائے نہیں۔
مغربی جمہوریت میں کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ چوری کرنے والوں کو مسلط کر دیا جائے۔
بدقسمتی سے اس وقت ہمارے ملک کے بڑے بڑے کریمنل باہر بیٹھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
کپتان آج کیا اعلان کرینگے؟ ، کپتان آج کیا اعلان کرینگے؟ ، کپتان آج کیا اعلان کرینگے؟ ، کپتان آج کیا اعلان کرینگے؟