تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

کپتانی کا اضافی پریشر نہیں ، شاہین آفریدی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کپتانی اضافی پریشر نہیں شاہین آفریدی

لاہور (جے ٹی این پی کے) پی ایس ایل فرنچائز لاہورقلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے

کہ کپتانی کا اضافی پریشر نہیں ، بولنگ کے بعد بطور کپتان بھی کوشش ہوگی کہ ٹیم کی بہتری کے

لیے اچھے فیصلے کروں۔لاہور میں اسپانسر کے ساتھ معاہدے کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے

ہوئے نوجوان پیسر نے کہا کہ میدان میں ضرورت پڑنیپر فیصلہ سازی میں محمد حفیظ،سہیل اختر

اور دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد بھی لوں گا ، ہم سب کا مقصد لاہور قلندرز کو اس بار چمپئن

بنوانا ہے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کپتان بناکر ان کی عزت افزائی کی ہیاور ان کی پوری کوشش

ہوگی کہ وہ اس اعتماد پر پورا اتریں اور ٹیم کو بہتر انداز میں لڑائیں۔لاہور قلندرز کے چیف

ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ،حارث رف اور ان جیسے دوسرے نوجوان

کھلاڑی ہمارا اصل منافع ہیں،ہمارا مقصد اس پلیٹ فارم سے ایسا ٹیلنٹ تیار کرنا ہے جو آگے چل کر

پاکستان کی نمائندگی کرسکے،رمیز راجہ کے آنیسے اب حالات بہتری کی طرف جارہیہیں، پاکستانی

ٹیم کی اچھی پرفارمنس سے پی ایس ایل کو بھی فائدہ ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی کو

کپتان بناکر نوجوان ٹیلنٹ کی قدر کی گئی ہے، یقین ہیکہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی

ٹیم دل جیتنے کے ساتھ ٹرافی بھی جیتے گی۔عاطف رانا کے مطابق کوویڈ کی صورتحال زیادہ

اچھی نہیں لیکن امید ہے کہ پی سی ایل کے میچزلاہور میں بھی ضرور ہوں گے، لاہور کے

تماشائیوں کے سامنے کھیلنے اور پرفارم کرنیکا اپنا ہی مزہ ہے۔

کپتانی اضافی پریشر نہیں شاہین آفریدی

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے