کویت میں بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے پر خاتون افسر کو7سال قید،بھاری جرمانہ

کویت سٹی (جے ٹی این پی کے) کویت میں بیماری کا بہانہ
خلیجی ملک کویت میں بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے پرخاتون افسر کو سخت سزاسنادی گئی

جہاں عدالت نے ملزمہ کو 7 سال قید اور ضمانت کیلئے 500 کویتی دینار ادا کرنے کا حکم دیدیا۔


مقامی روزنامہ القبس نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت کی عدالت نے ایک سرکاری خاتون ملازمہ کو اپنے کام کی جگہ پر جعلی بیماری کی چھٹی جمع کرانے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے،


فوجداری عدالت نے مدعا علیہ کو اپیل تک جیل سے باہر رہنے کیلئے

500 کویتی دینار بطور ضمانت ادا کرنے کا بھی حکم دیا،
اس کے علاوہ جعلسازی کی وجہ سے گھر پر رہنے والے دنوں کے کام کی قیمت کے طور پر خاتون مدعا علیہ پر 19 دن کی تنخواہ کا دگنا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
کویت ہی میں سامنے آنیوالے ایسے ہی ایک اور کیس میں دفتر حاضری میں فراڈ پر100 سے زائد ملازمین کو تنخواہیں واپس کرنی پڑگئیں،
جس میں ایک شخص نے تمام ملازمین کی حاضری کو رجسٹر کرنے کیلئے جعلی فنگر پرنٹس کا استعمال کیا۔


معتبر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا کہ ایک سرکاری ادارے میں تقریباً 100 ملازمین نے اپنی تنخواہیں سرکاری خزانے کو واپس کر دیں،


جب ان کی حاضری کے فنگر پرنٹس کو جعلی بنانے کے جرم میں انہیں پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیجا گیا،
استغاثہ نے ان ملازمین سے پوچھ گچھ کی،

جنہوں نے مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی تنخواہیں واپس کرنے میں پہل کی ،
کیونکہ انہیں امید ہے کہ عدالت ان کے اعترافی بیان کے پیش نظر ہلکی سزا سنائے گی،
مدعا علیہان پر کام کیے بغیر تنخواہیں وصول کرنے پر فوجداری عدالت میں

مقدمہ چلایا جا رہا ہے، جن کے وکلاء ہلکی سزا کا مطالبہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کویت میں بیماری کا بہانہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: