کویتی عرب ممالک میں پہلی اور دنیا کی دوسری خوشحال ترین قوم
کویت سٹی (جے ٹی این پی کے) کویتی عرب ممالک میں پہلی
کویتیوں کو عرب ممالک میں پہلی اور دنیا کی دوسری خوشحال ترین قوم قرار دے دیا گیا،
خوشحال ترین قوم میں دنیا کے 157 ممالک میں سوئٹزرلینڈ سر فہرست ہے۔
میڈیاکے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہر اقتصادیات اسٹیو ہینکے نے میسری انڈیکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ
کویت عرب ممالک میں پہلے اور دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ خوش رہنے والے لوگوں کا ملک ہے،
کویتیوں کی خوشی کی بنیادی وجہ بے روزگاری کی کم شرح ہے، سوئس لوگوں کی خوشی کا بھی یہی ایک عنصر ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اسٹیو ہینکے سالانہ مصائب کا انڈیکس بے روزگاری، مہنگائی اور بینک قرضے کی شرح کو حقیقی فی کس جی ڈی پی میں تبدیلی کو مائنس کرتا ہے،
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں
۔۔۔۔۔۔
انڈیکس میں کویت نے ملک کے سیاسی اختلافات کے باوجود 2022ءمیں تمام شعبوں میں مضبوط کارکردگی حاصل کی،
کویت کے برے اعشاریے کم سے کم تھے جب کہ اچھے اعشاریے مضبوط تھے،
ملک کی سالانہ حقیقی GDP نمو 4.5 فیصد تک رہی۔بتایا گیا ہے کہ مضبوط معاشی کارکردگی کی بدولت سوئٹزرلینڈ، کویت، آئرلینڈ، جاپان، ملائیشیا، تائیوان، نائجر، تھائی لینڈ، ٹوگو اور مالٹا 2022ءمیں دنیا کے خوش ترین ممالک کے طور پر پہلی دس پوزیشنوں پر براجمان ہیں،
اس کے برعکس زمبابوے، وینزویلا، شام، لبنان، سوڈان، ارجنٹائن، یمن، یوکرین، کیوبا، ترکی، سری لنکا، ہیٹی، انگولا،
ٹونگا اور گھانا دنیا کے 15 ناخوش ممالک رہے۔
کویتی عرب ممالک میں پہلی
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ