کوہلی اور روہت شرما کیخلاف بولنے پر دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

ویب ڈیسک/ کوہلی اور روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کو تنقید کا نشانہ بنانے پر نوجوان نے اپنے

دوست کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع آریالور میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک فین نے پسندیدہ کرکٹرز کو برا بھلا کہنے پر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔

دھرمراج نے وگنیش کو چھری کے وار کر کے مار ڈالا


انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسوقت پیش آیا، جب ملزم اور مقتول شراب پینے کےلئے باہر جا رہے تھے۔
دونوں کے درمیان ہونیوالی گفتگو اس وقت شدت اختیار کرگئی جب24 سالہ وگنیش اور دھرمراج کے درمیان کرکٹ پر بحث شروع ہوئی۔
اس دوران وگنیش نےویرات کوہلی اورروہت شرما کےبارے میں کچھ برا بھلا کہا جو دھرمراج کو برادشت نہ ہوا ،
اور دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی تاہم دیکھتے ہی دیکھتے دھرمراج نے اپنے دوست کو چھری کے وار سے قتل ردیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دوست نشے کی حالت میں تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ہم سے رابطہ کرنیکے لئے وٹس ایپ بٹن کا انتتخاب کریں شکریہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: