کوہاٹ بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتی کے اصل حقائق سامنے آنے پر ناقدین خاموش

پشاور: عمران رشید خان : کوہاٹ بازار میں دن دیہاڑے ڈکیت

Imran Rasheed

کوہاٹ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کیلئے بھرے بازار میں ایک دکان میں گھسنے والا
مسلح ڈاکو دکان سے باہر نکلتے ہی پولیس کیساتھ مقابلے میں مارا گیا، جبکہ ڈاکو
کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہو گیا، واقعہ کی ویڈیو بھی
وائرل ہو گئی۔

دیکھیئے پولیس مقابلے کی —– ( پہلی ویڈیو )

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کیلئے
بھرے بازار میں ایک دکان میں گھسنے والا مسلح ڈاکو دکان سے باہر نکلتے ہی
پولیس کیساتھ مقابلے میں مارا گیا، ڈکیت کی پولیس کے ساتھ مقابلے کی ویڈیو وائرل
ہو گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ڈاکو کو کسی
مزاحمت کے بغیر پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ڈاکو ان سے بحث کرتا ہے اور
ہتھیار کو ڈھال بنا کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔

ڈاکو کا ایک دکان پر اسلحہ دکھا کر دکاندار سے پیسوں کا تقاضا

سوشل میڈیا پر پولیس اور ڈاکو کے مابین ہونے والی فائرنگ کی ویڈیو کے ساتھ ایک
اور بھی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو ایک دکان پر
اسلحہ دکھا کر دکاندار سے پیسوں کا تقاضا کرتا ہے اور بھاری رقم لے کر دکان سے
باہر نکل آتا ہے- دریں اثناء اس ضمن میں سوشل میڈیا پر پولیس مقابلے کی ویڈیو کے
منظر عام پر آنے پر صارفین کی جانب سے اسے پولیس کی چال قرار دیا جانے لگا
تاہم جب اصل حقائق پر مبنی دوسری ویڈیو وائرل ہوئی تو تمام ناقدین نے چپ سادھنے
میں ہی اپنی خریت جانی-

دیکھیئے پولیس مقابلے کی —– ( دوسری ویڈیو ) اصل حقائق

ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو فرار ہونے کے لئے اپنی موٹر
سائیکل لینے پارکنگ کی جانب جاتا ہے تو پولیس اہلکار اسے روکنے کی کوشش
کرتے ہیں لیکن وہ اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دیتا ہے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق
ڈکیت کی کافی دیر تک پولیس کے ساتھ بحث ہوتی رہی لیکن ڈکیت نے گرفتاری
سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ کر دی اور ایک اہلکار کو زخمی کر دیا،
جبکہ دوسرے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت ہلاک ہو گیا، جس کی
شناخت عباس شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

کوہاٹ بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، کوہاٹ بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتی

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: