درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ
کوکنگ آئل قیمت اضافہ
لاہور(جے ٹی این پی کے) اوپن مارکیٹ میں درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ جبکہ درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوںمیں کمی ہو گئی ۔ درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت 9روپے اضافے سے409سے بڑھ کر418ر وپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت میں 45روپے اضافہ ہوا۔
درجہ دوم گھی کی فی کلو قیمت میں10روپے33پیسے جبکہ آئل کی قیمت میں10روپے فی لیٹر کمی ہوئی ۔ درجہ دوم کے گھی کی 12پیکٹ کی پیٹی 124روپے کمی سے 2104روپے جبکہ کوکنگ آئل کی 12پیکٹ کی پیٹی 120روپے کمی سے4200روپے کی سطح پر آ گئی۔
برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان
شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت6روپے اضافے سے276روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت4روپے اضافے 190روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے171روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
انعامی بانڈز کی سال 2021کی آخری قرعہ اندازی (آج)ہو گی
200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج( بدھ)کو ہو گی۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔یہ سال 2021 کی آخری قرعہ اندازی ہو گی۔
کورونا سے مزید 6اموات، کراچی میں اومیکرون کیس کی تصدیق ہوگئی
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں