پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواشوبز،فیشن

کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر آزاد کی یاد میں ’’ کُل پاکستان مشاعرہ ‘‘

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور : کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر آزاد کی یاد میں ’’ کُل پاکستان مشاعرہ ‘‘

ممتاز شاعر و نقاد ڈاکٹر نثار ترابی نے کہا ہے کہ ادب اور صحافت کے شعبوں میں اپنی گرانقدر خدمات کے عوض جن شخصیات نے خیبر پختونخوا کے ادبی منظر نامے سے اُبھر کر ملک گیر شہرت اور وقار حاصل کیا ان میں کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر آزاد دو ایسے معتبر اور ہمہ جہت نام ہیں جو خیبر پختونخوا کے ادبی مشاہیر کا درجہ رکھتے ہیں۔

پڑھیں : ہر کار آشنا سید علی المعروف کوثر خمار

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں تحریک آزادی پاکستان کی نامور شخصیت شاعر و ادیب،

صحافی، کالم نگار، خطیب العصر اور محب وطن سیاستدان سردار ربنواز خان کوکب سرحدی اور

ان کے مایہ ناز فرزند ارجمند معروف شاعر و ادیب پولیس کے پی ایس پی افسر سردار فاروق جان

بابر آزاد کی یاد میں اور ان کے اعتراف خدمات ادب کے طور پر یوم کوکب و آزاد کے موقع پر

” کل پاکستان مشاعرہ ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پڑھیں : دانشور عوام کو سوال اُٹھانے کی ہمت دلائیں، اربابِ دانش فورم

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے قابل صد احترام شعراء کی یا د میں سجائی

جانے والی تقریب میں شریک ہونے کی سرشاری حاصل کر رہاہوں۔ ایک ہی خانوادے سے تعلق

رکھنے والے ان ممتاز اہل قلم کے ہاں جہاں کلاسیکی شعری روایت کا احترام ملتا ہے وہاں ان کی

وطن دوست شاعری میں حریت فکر کی توانا لہر انہیں ایک قلندر مزاج شاعر کے طور پر بھی نمایاں کرتی ہے۔

کوکب گھرانے کے نیئر سرحدی اور تصور زمان بابر بھی اپنی مثال آپ

اس خانوادے کے چشم و چراغ جناب نیئر سرحدی اور تصور زمان بابر نے بھی خود کو

علم و ادب اور صحافت و ثقافت کے شعبوں میں اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت جو اعتبار

اور وقار حاصل کیا ہے وہ اس نامور علمی گھرانے کی روشن روایت کی ترجمانی کرتا ہے۔

” یوم کوکب و آزاد ” کے اس یادگار موقع پر قومی ادبی اداروں کے سربراہان سے گزارش ہے

کہ ان ہر دو مشاہیر ادب کے درجہ پر فائز ادبی و صحافتی شخصیات کی گرانقدر علمی و ادبی

خدمات کے اعتراف میں قومی اعزازات کا اعلان کیا جائے۔

کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر آزاد کی یاد میں ’’ کُل پاکستان مشاعرہ ‘‘

محفل کے میر مجلس ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر نذیر تبسم اور دیگر شعرا کرام

اس محفل شعر و سخن کے میر مجلس تھے ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر نذیر تبسم (تمغہ امتیاز)

جبکہ نظامت کے فرائض جناب کوکب سرحدی کے فرزند اصغر معروف شاعر، صحافی اور

کالم نگار نیئر سرحدی اور پوتے نامور ٹی وی اینکر تصور زمان بابر نے انتہائی خوش اسلوبی

سے انجام دئیے۔ صدر مجلس ڈاکٹر نذیر تبسم اور مہمان خصوصی ڈاکٹر نثار ترابی سمیت مہمانان

اعزاز میں شامل ڈاکٹر نذر عابد، مشتاق شباب، آفتاب خان، ریاض ندیم نیازی، اقبال سکندر قرنی،

محترمہ بشریٰ فرخ، عزیز اعجاز، عبید بازغ امر، ڈاکٹر اسحاق وردگ، ڈاکٹر سید ضیغم حسن،

حماد ریاض، صابر عطاء اور ہارون عدیل سمیت مقامی شعراء کرام عظیم نیازی، انجینئر عتیق

الرحمن، استاد نشاط سرحدی، ڈاکٹر نور حکیم جیلانی نے اپنے کلام سے نوازا۔ نسیم سحر نے

مرحومین کو اپنا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر آزاد کی یاد میں ’’ کُل پاکستان مشاعرہ ‘‘

کل پاکستان مشاعرہ میں مہمانان اعزاز

تقریب میں مہمان اعزاز میں شامل ریڈیو پاکستان پشاور کی سابق سٹیشن ڈائریکٹر محترمہ سیدہ

عفت جبار، ممتاز سماجی شخصیت خالد ایوب خان، معروف ماہر تعلیم و پرنسپل گورنمنٹ گرلز

کالج پبی محترمہ شاہین عمر اور ممتاز سفر نامہ نگار اور افسانہ نگار محترمہ مشرف مبشر اور

حیدر آباد سے تشریف لائی ادب دوست شخصیت ظفر ملک نے خصوصی شرکت کی۔

مران رشدی کا اپنی سریلی آواز میں ملی نغمہ

معروف فلمی گلوکار احمد رشدی کے روحانی شاگرد عمران رشدی نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمہ پیش کیا۔

پشاور کے وسیع و عریض سپرنگ کارنیول ہال میں سجائی گئی اس شاندار تقریب میں خواتین

و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صدر مجلس ڈاکٹر نذیر تبسم نے فاروق جان بابر آزاد

کے ساتھ گزرے لمحات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کوکب سرحدی اور ان کے فرزند کی زندگیوں

کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بعد ازاں تمام شرکاء مجلس کو عشائیہ دیا گیا ‘ یہ محفل

شعر و سخن رات گئے تک برپا رہی، حاضرین نے ملک بھر سے آئے ہوئے شعراء کرام کے مرصع کلام کو بے حد پسند کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر , کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر , کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر

کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر , کوکب سرحدی اور فاروق جان بابر

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے