مسجد کوچہ رسالداردھماکے میں ملوث دہشتگرد ماراگیا
پشاور (جے ٹی این پی کے) کوچہ رسالداردھماکے میں ملوث دہشتگرد
پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کوچہ رسالدار مسجد دھماکے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ڈی ڈی) کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے ارمڑ میں خفیہ اطلاع پر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ2 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا.
یہ بھی پڑھیں : پھولوں کا شہر پھر لہو لہو، شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں 55 نمازی شہید
جس دوران ایک دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارا گیا ،
2 دہشتگرد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مارے گئے دہشتگرد کا تعلق داعش سے ہے.
خفیہ اطلاع پر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مارے جانے والے دہشتگرد سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
مارے جانے والا دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
جس نے اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
جس کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی۔
مارے گئے دہشتگرد کا تعلق داعش سے ہے،
سی سی پی او پشاور کے مطابق دہشتگرد دانیال کوچہ رسالدار دھماکا،
ٹریفک وارڈنز کی ٹارگٹ کلنگ، جلوزئی موبائل وین حملہ، ستنام سنگھ
اور پادری ولیم سراج کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
کوچہ رسالداردھماکے میں ملوث دہشتگرد
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،