کورونا کے پھیلاﺅ میں اضافہ ، مزید 29 اموات ،6047 نئے مریض

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کورونا کے پھیلاﺅ میں اضافہ

ملک میں کورونا کا پھیلاو جاری ہے ، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.885فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وائرس سے 29 افراد جاں بحق ، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 330 ہو گئی.

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 51 لاکھ 34 ہزار 775 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،

 

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 190 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 4 ہزار 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کو کورونا ٹیسٹ کرانے کےلئے ہسپتالوں، سینٹروں سے نجات دلادی ،

اب گھر بیٹھ کر خود ہی ٹیسٹ کرسکیں گے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، جس کے مطابق عوام کو اپنے کورونا ٹیسٹ کےلئے اوور دی کا ﺅ نٹر کٹ خریدنے کی اجازت ہوگی،

میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہوگی۔

 

کورونا کے پھیلاﺅ میں اضافہ

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: