کورونا کے پھیلاؤ نےخطرے کی گھنٹی بجا دی، ایک دن میں 27اموات
لاہور (جے ٹی این پی کے) کورونا پھیلاؤ خطرے کی گھنٹی
ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح
11.31فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق
ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29219 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
7963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
ادھرلاہور کے ایک سرکاری سکول کے 8 طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ سکول کو6 فروری تک بند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان نسل میں نشے کی عادت بڑھنا تشویشناک
سکولوں میں پابندیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چھٹی جماعت تک کے بچوں کی حاضری
پچاس فیصد رہے گی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پچاس فیصد حاضری پر 15 فروری تک عملدرآمد ہوگا،
فیصلہ صرف لاہور اور راولپنڈی کے نجی اور سرکاری اسکولوں کیلئے ہے۔
مردان میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے ڈپٹی کمشنر مردان نے 19تعلیمی اداروں کو 10روز کیلئے بند کرنے
کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں