کورونا کے وار جاری، مزید 13 افراد جاں بحق

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کورونا کے وار جاری مزید 13

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید13افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار53ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید961کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں38 ہزار

139کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار895، خیبر پختونخوا میں 2

لاکھ 15ہزار87، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 365، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33

ہزار936، بلوچستان میں 35 ہزار 284، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 684اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 390 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 461

افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جبکہ سندھ میں8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 210، اسلام آباد ایک ہزار5، گلگت

بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار

چکے ہیں۔

کورونا کے وار جاری مزید 13

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کورونا

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: