تازہ ترین

کورونا کے بڑھتے کیسز،7 افراد جاں بحق

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کورونا کے بڑھتے کیسز

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 870اور کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار848ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار903کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد رہی۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے آتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے،

اس وقت ملک بھر میں 8 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک لگواچکے ہیں،6 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ہفتہ کو اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے مزید کہا اومیکرون کورونا کی اب تک کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے۔

برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔پاکستان میں اب تک صرف کراچی میں اس وائرس سے متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں، شہر میں سرکاری طور پر 2 افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے