پاکستانتازہ ترینصحت

کوروناوباء کی شرح میں مزید اضافہ، 28افراد جاں بحق

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کورونا کی شرح میں مزید اضافہ

ملک میں کوروناوباء کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.67فیصد ریکارڈ کی گئی،
جبکہ وائرس سے مزید 28افراد جاں بحق ہوگئے،
جس کے بعد اموات کی تعداد 29ہزار 448ہوگئی۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6ہزار 137نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
جس سے کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 54ہزار 800ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 53 لاکھ 22ہزار 136افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 63ہزار 413نئے ٹیسٹ کئے گئے،
اب تک 13لاکھ 33ہزار 732مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
جبکہ ایک ہزار 649مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس سے مزید 28افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں،
کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود عوام کی جانب سے غیر ذمہ داری
کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،
پبلک مقامات جہاں پر عوام کا رش ہوتا ہے. کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں.
کورونا سے بچاو کیلیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے.

کورونا کی شرح میں مزید اضافہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے