تازہ ترینکرونا سپیشل

کورونا کی تین ویکسینز لگوانے والے افراد میں ’اومیکرون‘ کی شدت کم ہوتی ہے۔

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

برطانوی طبی ماہرین نے کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ پر کی گئی مختصر تحقیق کے نتائج کو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی تین ویکسینز لگوانے والے افراد میں ’اومیکرون‘ کی شدت کم ہوتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارےکے مطابق برطانوی ماہرین نے ملک میں ’اومیکرون‘ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد 600 کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے سمیت ان پر تجربہ بھی کیا۔

ڈیٹا اور تجربے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ویکسین کی تین خوراکیں لینے والے افراد ’اومیکرون‘ کی شدت سے محفوظ رہتے ہیں اور ایسے افراد میں 75 فیصد علامات ظاہر ہی نہیں ہو پاتیں۔

ماہرین کے مطابق اس سے قبل ’ڈیلٹا‘ ورینٹ پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ دو خوراکیں کورونا کی خطرناک اقسام پر اتنا اثر نہیں کرتیں اور اب نئے تجربے سے بھی معلوم ہوا ہے کہ جن افراد نے بوسٹر ڈوز لگوا رکھے ہیں، ان میں ’اومیکرون‘ کی شدت کم ہوتی ہے۔

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے