کورونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ کورونا سے ہلاک
لاس اینجلس (جے ٹی این پی کے) کورونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ
چیک ری پبلک کی معروف گلوکارہ کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئیں۔57 سالہ گلوکارہ نے
مہلک وباء کو مذاق سمجھا اور ملکی ہیلتھ پاس حاصل کرنے کیلئے جان بوجھ کر مہلک وباء کو
دعوت دی۔گلوکارہ کے بیٹے نے کہا کہ میری ماں کی ہلاکت سے دو روز قبل انہوں نے فیس بک
پر یہ پوسٹ کیا تھا کہ وہ بغیر کسی ویکسین کے اس انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہوگئی ہیں اور بہت
جلد تھیٹر ، ہوٹلز اور کلبز میں جانے کیلئے ہیلتھ پاس بنوائیں گی۔ گلوکارہ کے بیٹے نے کورونا
ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ
مجھے افسوس ہے کہ میری ماں نے اپنی فیملی کے بجائے غیروں کی باتوں پر یقین کیا۔گلوکارہ کے
بیٹے نے کہا کہ میری ماں کی ہلاکت سے دو روز قبل انہوں نے فیس بک پر یہ پوسٹ کیا تھا کہ
وہ بغیر کسی ویکسین کے اس انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہوگئی ہیں اور بہت جلد تھیٹر ، ہوٹلز اور
کلبز میں جانے کیلئے ہیلتھ پاس بنوائیں گی۔ گلوکارہ کے بیٹے نے کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج
کرنے والوں کو اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔
کورونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں