کورونا پھرسر اٹھانے لگا، مزید 204کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کورونا پھرسر اٹھانے لگا

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران مزید 204کیسز سامنے آگئے ۔ملک کورونا مریضوں کے

حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر آگیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران کوئی کورونا مریض فوت نہیں ہوا۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 108

مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 384 کورونا

وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ

32 ہزار 470 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز

اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 492 زیر علاج مریضوں میں سے

66 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کْل 14 لاکھ 98 ہزار 594 مریض اب تک

اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا

وائرس کے مزید 13 ہزار 300 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 88 لاکھ

77 ہزار 55 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران 9 لاکھ 47 ہزار 857 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،

اب تک کْل 26 کروڑ 9 لاکھ 41 ہزار 98 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا

چکی ہیں، 12 کروڑ 50 لاکھ 47 ہزار 598 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو

چکی ہے ،1 کروڑ 70 لاکھ 44 ہزار 319 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں.
کورونا پھرسر اٹھانے لگا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: