این سی او سی کا ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان.

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاو مسلسل کم ہو رہا ہے ،

اس لیے سوچ سمجھ کر معمول کی زندگی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے،

اب اس وبا سے نکلنا ہے ، ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی ،

کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، ہوسکتا ہے پابندیاں ختم کرنے سے وبا میں کچھ اضافہ ہو،

ہم دوبارہ بھی اقدامات کرسکتے ہیں، عوام نے این سی او سی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا ۔

کورونا کیسز میں مسلسل کمی نظر آرہی ہے، ویکسی نیشن بہت اہم لیو ل تک پہنچ گئی

جبکہ اس میں مزید کی گنجائش باقی ہے ،

ہم نے کورونا کی صورتحال کی مد نظر رکھتے ہوئے اس وباءسے آگے نکلنا ہے

تاکہ معمول کے مطابق اپنی زندگی گزاریں.

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

ہم نے کرونا کی صورتحال پر فیصلہ کیا کہ این سی او سی کی جانب سے ملک میں کرونا وباءکی وجہ سے لگنے ولی بندشوں پر ویکسی نیشن کی پابندی جاری رہے گی.

 یہ تب تک رہے گی کہ جب مکمل آبادی والے لوگ ویکسی نیشن کے مراحل کی سطح تک پہنچ جائیں ۔

انہوں نے کہا اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سلسلہ ختم ہوگیا ۔

کورونا وباءابھی جاری ہے،اپنے تجربات کی بنا پر کوئی ایسی صورتحال نظر آئی اس پر اقدامات کئے جائیں گے ،

کورونا وباءکی صورتحال پر اقدامات کرنے کیلئے رسک اٹھانا پڑے گا جس میں خدشہ ہے کہ اس کورونا وباءکچھ حد تک اضافہ ہو سکے ،

دوسال سے کورونا وباءکا مقا بلہ کرتے ہوئے پوری قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

این سی او سی کی جانب سے کورونا وباءپرجو ہدایات جاری کی گئیں اس پر عمل کیا گیا ،

فضائی سفر کے حوالے سے ویکسی نیشن کی پابندی برقرار رہے گی ،

کورونا ابھی بھی موجود ہے اس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرتے رہیںگے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورنا کی یہ وبا واضح طور پر نیچے کی طرف جارہی ہے اور اس کا زور ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے،

کورونا وباءکا صحت کے شعبہ پردباو کم ہوا ہے ،

کورونا وباءاب بھی موجود ہے ،عوام ویکسین ضرور لگوائیں ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں،

کونا وباءکو مسلسل مانیٹر کرتے رہیں گے ، عوامی احتیاطی تدابیر پر مسلسل عمل پیرا رہیں، احتیاطی تدابیر وبا سے بچنے میں معاون ثابت ہو۔

کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: