کورونا وباء میں خطرناک اضافہ ،مزید 10اموات
کورونا وباء میں خطرناک اضافہ
اسلام آباد، کراچی ، لاہور (جے ٹی این پی کے) نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سنٹر میں ملک بھر میں
کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں اضا فے کے باعث تعلیمی اداروں میں
ہفتے میں 3 دن درس و تدریس کی تجویز پیش کر دی گئی، جبکہ اسلام آباد میں 7 روز کیلئے
سکولوں کو آن لائن کرنے کی تجویز زیر غور آئی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے تعلیمی
اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ کی لازمی ویکسی
نیشن کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا ۔ جبکہ ملک میں کورونا کے پھیلا ؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی
بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ ریکارڈ کی
گئی۔ کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ، 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا دوسرا اہم اجلاس گذشتہ روزاسلام آباد میں ہوا جس میں
تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ نئی بندشوں سے متعلق مختلف تجاویز زیر غورآئیں
۔ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بھی بریفنگ دی
گئی ۔دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے
کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ
آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشما ر کے مطابق کورونا وائرس سے 10 افراد کی اموات کے بعد
مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہوگئی۔ملک
بھر میں اب تک 2 کر و ڑ 42 لاکھ 39 ہزار 761 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران 53 ہزار 253 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 64 ہزار 611 مریض صحتیاب
ہوچکے ہیں جبکہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دریں اثنا سندھ حکومت نے کورونا کے تیز
پھیلاؤ کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک پروازوں میں کھانے اور ناشتے پر پابندی
عائد کرتے ہوئے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، قا نو ن نافذ کرنیوالے اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات جاری
کردیں ۔محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کے ضمن میں جاری کردہ حکم نامے میں کہا ہے خلاف
ورزی پر188کے تحت کارروائی کی جائے۔پنجاب کے دارالحکومت لاہوربھی کورونا کیسز میں تیزی
سے اضافے والے شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ،جہاں ،2 4گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک
شخص جاں بحق ، جبکہ 759کیس سامنے آئے ۔مثبت شرح 12.9فیصد تک پہنچ گئی۔صوبہ بھر سے
کورونا کے980نئے کیسز سامنے آئے۔ را و لپنڈی سے کورونا کے 107،ملتان 25، سیالکوٹ 13 اور
فیصل آباد سے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وباء میں خطرناک اضافہ
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں