کورونا مزید 3 جانیں لے گیا، 482 نئے مریض رپورٹ

کورونا مزید 3 جانیں

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ،جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 482 نئے

کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 921، ا و ر کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94

ہزار 861 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 33 لاکھ

24 ہزار 549 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہزار 662 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 55 ہزار

931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 639 مر یضو ں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا

کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے بچاو¿ کا واحد حل مکمل ویکسی نیشن ہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی اوسی)

نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اومیکرون وائرس کی صورت میں دنیا بھر کو کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے، لہٰذا اپنی ویکسی

نیشن جلد از جلد مکمل کروائیں، عوام کورونا کےخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔دوسری طرف صوبہ پنجاب کورونا

وائرس کی لہر آنے کے بعدسے اب تک 50 فیصد سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کے حوالے سے ملک کا

پہلا صوبہ بن گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا

الحمد للہ صوبائی حکومت نے 2021ءمیں ویکسی نیٹڈ پنجاب کا وعدہ بھی پورا کیا اور اب تک 12 سال سے زائد عمر کے

تقریباً 70 فیصد شہریوں یعنی 5 کروڑ 63 لاکھ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا

الحمد للہ صوبائی حکومت نے 2021ءمیں ویکسی نیٹڈ پنجاب کا وعدہ بھی پورا کیا

کورونا مزید 3 جانیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: