کورونا سے 8 جاں بحق، کراچی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی (جے ٹی این پی کے) کراچی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع جنوبی کی تین سب ڈویڑن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن
لگا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گارڈن، صدر اور سول لائنز کے
مخصوص مقامات پر پابندیاں رہیں گی۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ تین اور اس سے
زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، شہریوں کے غیر ضروری نکلنے پر پابندی سمیت کورونا مریض کے
گھروں میں قرنطینہ رہنے کے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی
گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق
ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 105 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان نسل میں نشے کی عادت بڑھنا تشویشناک، آئی سَپ پاکستان
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7
ہزار 195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 401 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب
تک 12 لاکھ 69 ہزار 78 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 113 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.
اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے
ہوئے 62 اسکول اور 15 ہوٹل سیل کر دیئے گئے جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب ملک میں
کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ
پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
کراچی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ