پاکستانتازہ ترینصحت

کورونا سے مزید25اموات، تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں

برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 10 فیصد شرح سے کم والے شہروں میں

سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا،

 

10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کے سکول

کھلے رہیں گے، 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلبہ کو سکول آنے کی

اجازت ہو گی۔ذرائع کے مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبہ مختلف ایام

میں سکول آئیں گے،جہاں 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد سکول آ سکے گی،

 

جبکہ 12 سال سے کم عمر طلبہ 3 دن 50 فیصد، باقی 3 دن 50 فیصد طلبہ سکول آ سکیں

گے۔ذرائع کے مطابق 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد سو فیصد

طلبہ سکول آئیں گے، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

دریں اثناء نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا نے کورونا

ایس او پیز پر عمل درآمد اور عائد شدہ پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔ کورونا

مثبت کیسز کی 10 فیصد یا اس سے زائد شرح والے علاقوں میں پابندیاں برقراررہیں گی۔

 

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کے بڑھتے کیسزکے بعد پابندیوں پرعملدرآمد شروع

 

ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پہلے سے عائد پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

کردی گئی ہے جو پہلے 31 جنوری تک تھی۔ 10 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت شرح والے

شہروں میں اِن ڈور تقریبات ، ڈائن ان پر پابندی 15 فروری تک برقرار رہے گی۔

 

اندرون ملک فضائی سفر کے دوران کھانے اور اسنیکس کی فراہمی پر بھی پرمکمل پابندی

ہوگی۔تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دن سکول

بھیجنے کی شرط میں بھی 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

 

10 فیصد سے کم مثبت کیسز والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 ویکسین شدہ

افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسین شدہ افراد کو شرکت

کی اجازت ہو گی۔پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد اور ریلوے 80 فیصد گنجائش کیساتھ چلائی

جائے گی۔

 

ملک بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو ایک

فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے، 7 ہزار 539 نئے کیسز

رپور ٹ ہوئے ،جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 162، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13

لاکھ 93 ہزار 887 ہوگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطا بق ملک بھر میں اب

تک 2 کروڑ 47 لاکھ 54 ہزار 277 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63

ہزار 272 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 72 ہزار 871 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

جبکہ ایک ہزار 240 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے