کورونا ،12 اموات،نمازیوں کیلئے ماسک لازمی
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کورونا اموات نمازیوں کیلئے ماسک لازمی
ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 11.1ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے،
جس کے بعد اموات کی تعداد 29077 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
مساجد،عبادتگاہوں کیلئے ضروری کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مساجد اور عبادتگاہوں میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،
اجلاس میں نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم جبکہ مساجد، عبادتگاہوں سے قالین وغیرہ ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ نمازیوں کے درمیان 6 فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، بزرگ اور بیمار افراد ترجیحا گھر پر نماز پڑھیں،
نمازی وضو گھر پر کر کے مساجد جائیں، نمازی ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور سینیٹائز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:اومیکرون کی شدت میں تیزی، مزید 23افراد چل بسے
پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی۔ صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے پابندیوں سے متعلق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
مراسلہ میں دو دن پہلے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے 10 فیصد سے زیادہ شہروں کے لئے عائد پابندیوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت نے بیرون ملک سفرکیلئے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،
جس کے بعد بیرون ملک جانے والے مسافر صرف دستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
کورونا اموات نمازیوں کیلئے ماسک لازمی