کوروناوباء کی شدت میں اضافہ، مزید 3اموات

کوروناوباء کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق

جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس

کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 972، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13

لاکھ 5 ہزار 707 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار

کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 47 ہزار 572 افراد کے ٹیسٹ

کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 2 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک

12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 617 مریضوں کی

حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز مثبت

آنے کی شرح بھی 3.66 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

ملک کے مختلف حصوں میں کیسز کی صورتحال کچھ یوں رہی کہ سندھ: 928

کیسز،پنجاب میں 561 کیسز، ایک موت،خیبر پختونخوامیں 42 کیسز، ایک

موت،بلوچستان میں ایک کیس،اسلام آباد میں 113 کیسز،گلگت بلتستان میں 2

کیسز،آزاد کشمیر میں 2 کیسز، ایک موت واقع ہوئی ۔این سی او سی کی ویب سا

ئٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 192 افراد کو وائرس

سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔اب تک ملک میں 7 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار 234

مکمل ویکسی نیٹڈ ہوچکے ہیں یعنی انہوں نے ویکسین کی ضروری دو خوراکیں

لگوار کھی ہیں۔جبکہ پاکستان میں نومبر 2021 سے اب تک افغان سرحدوں سے

آنیوالے ایک لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ 19 کے وائرس سے بچاؤ کی ویکسین

لگائی جاچکی ہے ۔طو ر خم اور چمن بارڈر کراسنگ پر بالترتیب 51 ہزار 609

اور55 ہزار 14 افراد کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی ہے۔

کوروناوباء کی شدت میں اضافہ

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: