کورونا،8اموات،12 سال سے کم عمربچوں کو متبادل دن سکول بھیجنے کا فیصلہ
بچوں کو متبادل دن سکول بھیجنے
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کی پانچویں لہرنے کراچی میں پنجے گاڑ
لئے، مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد پر پہنچ گئی۔ چوبیس گھنٹے میں 2 ہزار 902 کیسز رپورٹ
ہوئے جبکہ شہر قائد میں اب تک اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہوئی۔دوسری جانب ملک
میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز
کی شرح 9.48فیصد ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد
نئی پابندیاں نافذ کر دیں۔این سی او سی اجلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورت حال کا جائزہ
لیا گیا۔اجلاس میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد والے اضلاع اور شہروں میں انڈور تقریبات پر
پابندی اور آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ
فیصلہ بھی ہوا کہ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 ویکسی نیٹڈ افراد
شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا پھیلاؤ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا
جائے گا اور 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں ان ڈور ڈائننگ پر 24 جنوری سے مکمل
پابندی ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹیں اور مختلف کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق
جاری رہیں گی اور اس بات پر اتفاق بھی کیا گیا کہ تمام صوبوں کی مشاورت،کورونا صورت حال کا
جائزہ لے کر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔این سی او سی اجلاس میں کورونا کی
شرح 10 فیصد سے زائد والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے اور 12 سال سے کم عمر
بچوں کو متبادل دن اسکول بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ تعلیمی اداروں میں
بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی جائیگی۔این سی او سی اعلامیے کے مطابق 10 فیصد
اور اس سے زائد شرح والیعلاقوں میں ایس او پیز کا نفاذ ہو گا، ایس او پیز 20 سے 31 جنوری تک
نافذ العمل رہیں گی، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فیصلہ اجلاس میں وفاقی اکائیوں کی
مشاورت کے بعد کیا گیا۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے جس کے باعث کیسز میں
مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ڈی ایچ اوکے اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 702 کورونا کیسز
رپورٹ ہوئے جبکہ 5 ہزار 948کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوامیں کرونا وائرس کی
قسم اومیکرون کے مزید 37 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پختونخواہ میں اومیکرون کیسز کی
تعداد 145 ہوگئی۔
بچوں کو متبادل دن سکول بھیجنے
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں