کورونا،15اموات، مثبت کیسز کی شرح 10.17فیصد ریکارڈ

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کورونا مثبت کیسز کی شرح

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح

10.17فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29

ہزار 137 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔شہر قائد

میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 40 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز کی سرعام خلاف ورزی کی جا رہی ہ

ے، گرین لائن بسوں میں سفر کرنے والوں میں سے اکثر ماسک تک پہننے کو تیار نہیں ہیں۔کورونا

کیسزکے پھیلاؤ کے پیش نظر راولپنڈی میں چھ سکولوں اور تین کالجز کو سیل کردیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:دسمبر میں اٹلس ہونڈا، سوزوکی موٹرسائیکلوں کی فروخت میں کمی

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 3 فروری تک سربمہر کیئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ کمپری

ہینسیو گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر ون جھنگی محلہ، گورنمنٹ ہائی

سکول رتہ امرال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون باغ سرداراں، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کری

ڈورال گوجر خان اور بیکن ہاوس اسکول سسٹم ٹیپو روڈ

 

جبکہ کالجز میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک رتہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین

ڈھوک سیداں اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین موہن پورہ شامل ہیں۔ان تمام تعلیمی اداروں کو کورونا

کیسز کے پھیلاؤ کے سبب سیل کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے کورونا کی

پانچویں لہر کے پیش نظرکراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کیلئے سخت احکامات جاری کردیئے۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: