امریکہبین الاقوامیپاکستانتازہ ترین

کوئی سازش نہیں ہوئی،ترجمان پاک فوج کے بیان سے متفق ہیں، امریکہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) کوئی سازش نہیں ہوئی

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق
کرتے ہیں‘ سازش سے متعلق ہمارا پیغام اورموقف واضح ہے‘ امریکہ پرلگائے
گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے‘پرامن جمہوری اصولوں اورانسانی
حقوق کوسپورٹ کرتے ہیں‘ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کرپاکستان اور
خطے میں امن اورخوشحالی کے لئے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہیں

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ نومنتخب
وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہیں۔ امریکا اور
پاکستان کے 75سال سے تعلقات ہیں جوبہت اہم ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا
کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں۔ سازش سے متعلق ہمارا
پیغام اورموقف واضح ہے۔

پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے

پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے بلکہ پرامن جمہوری
اصولوں اورانسانی حقوق کوسپورٹ کرتے ہیں۔محکمہ خارجہ کا ترجمان نے کہا
کہ امریکا پرلگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔شہبازشریف کو
پارلیمنٹ سے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مبارکباد دی تھی۔ پاکستانی
حکومت کے ساتھ مل کرپاکستان اورخطے میں امن اورخوشحالی کے لئے
کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

کوئی سازش نہیں ہوئی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے