تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

پی ایس ایل7، پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنزسے شکست

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور(جے ٹی این پی کے) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

پی ایس ایل 7 کے بائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے ہراکر ٹورنامنٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ول سمیڈ کی 99 رنز کی شاندار اننگز رائیگاں گئی۔

186 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بناسکی۔

اوپنر ول سمیڈ کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹر پشاور زلمی کے باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا۔

ول سمیڈ کی 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

ول سمیڈ اس سے قبل بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ایک میچ میں سنچری

اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔

وہ پشاور زلمی کے خلاف ایک میچ میں97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

ول سمیڈ کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے دیگر بیٹرز میں کپتان سرفراز

احمد 25، جیسن رائے 13 اور افتخار احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسپنر عثمان قادر نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7

وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔

تجربہ کار بیٹر شعیب ملک اور آلراؤنڈر حسین طلعت نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

شعیب ملک 8 چوکوں کی بدولت 58 اور حسین طلعت 6 چوکوں اور ایک چھکے

کی مدد سے 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 73 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔

سہیل تنویر کے ایک اوور میں چار چھکوں کی مدد سے بین کٹنگ 36 اور محمد

حارث 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نسیم شاہ نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے