کوئٹہ ،بم دھماکے میں ڈی ایس پی کرائم برانچ سمیت 3افراد شہید، 25زخمی
کوئٹہ (جے ٹی این پی کے) کوئٹہ دھماکے میں 3افراد شہید
کوئٹہ میں بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت تین افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے
جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،
فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا۔
جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین تنازع پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار
دھماکے میں کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں پانچ افراد شدید زخمی ہیں ۔
جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ کر معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔
فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
پولیس کے مطابق فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کوئٹہ دھماکے میں 3افراد شہید
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں