تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ڈی کوک ٹیسٹ ریٹائرمنٹ

جوہانسبرگ (جے ٹی این پی کے) جنوبی افریقی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کوئٹن ڈی کوک ریٹائرمنٹ کی تصدیق بھی

کردی۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فوری طور موثر

ہوگا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا بتائی ہے

اور کہا ہے کہ ڈی کوک اہلِ خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ ڈی کوک کو

دنیا کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے 54 ٹیسٹ میچز

کھیلے اور 38.28 کی اوسط سے 3 ہزار 300 رنز بنائے اور 100 گیندوں پر 70 رنز سے زائد کی

اوسط سے رنز بنائے۔انہوں نے وکٹ پیچھے 221 کیچز لیے اور 11 اسٹمپ کیے۔ڈی کوک کی

ریٹائرمنٹ کے بعد جنوبی افریقہ کی موجودہ ٹیم میں کپتان ڈین ایلگر، ایڈن مرکرم اور ٹیمبا بووما

صرف تین ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

ڈی کوک ٹیسٹ ریٹائرمنٹ

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے