تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

پی ایس ایل7، کنگزکا نیا ریکارڈ، مسلسل 8 ناکامیوں کا سامنا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور(جے ٹی این پی کے) کنگزکو مسلسل 8 ناکامیاں

شان مسعود اور محمد رضوان کی ان فارم اوپننگ جوڑی نے کراچی کنگز کے خلاف 100 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے کامیابی دلا کر اپنی ٹیم کو ایک بار پھر پی ایس ایل 7 کیوننگ ٹریک پر چڑھا دیا ہے۔

کپتان محمد رضوان نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی نصف سنچری اسکور کی۔

دفاعی چیمپئن کی یہ ایونٹ میں ساتویں کامیابی ہے۔

آٹھ گروپ میچز کھیلنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی۔

فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف انیسویں اوور کی تیسری گیند پر محض تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے آٹھ چوکوں کی بدولت 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتانی کا اضافی پریشر نہیں ، شاہین آفریدی

شان مسعود نے چھ چوکوں کی مدد سے 45 رنز سکور کیے۔

ملتان سلطانز کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 29 رنز درکار تھے .

خوشدل شاہ نے کرس جارڈن کو تین گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر

میچ میں دفاعی چیمپئن کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔

خوشدل شاہ نے 9 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 21 رنز بنائے۔

رائیلی روسو 5 گیندوں پر 14 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میر حمزہ نے دو اور کرس جارڈن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے۔

جو کلارک اور شرجیل خان بالترتیب 40 اور 36 رنز بناکرنمایاں رہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت قائم کی۔

اختتامی اوورز میں عماد وسیم نے 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

محمد نبی اور روحیل نذیر نے 21،21 رنز اسکور کیے۔

شاہنواز دھانی نے دو جبکہ خوشدل شاہ، بلیسنگ مزاربانی، عمران طاہر اور

رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کنگزکو مسلسل 8 ناکامیاں

 

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے