کمرے میں تنہا ڈانس تھراپی کے ایسے فوائد، جنہیں آپ جان کر حیران ہوجائینگے

واشنگٹن/پشاور(ویب ڈیسک/ عمران رشید خان ) کمرے میں تنہا ڈانس تھراپی
Imran Rasheed
ماہرین
صحت نے کہاہے کہ ڈانس کرنے سے انزائٹی کم
ہوتی ہے اور دماغ پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے
ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین صحت
نے کہاہے کہ روزانہ رقص کرنے سے انزائٹی کی
علامات کو کم کیا جاسکتا ہے اور دائمی درد پر
قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ، یہ الزائمر کے
مریضوں کے معیار زندگی کو بھی بہتر بناتا ہے

رقص نے
دوران کرورنا وباءتنہائی کو کم کیا ،سابق ماہر
ارضیات سابق ماہر ارضیات اور ایک قابل ذکر
سائنسی مصنف اسٹار ورٹن نے کہا کہ رقص نے
انہیں کرورنا وباءکے دوران

تنہائی کے اوقات سے گزارنے میں مدد دی۔انہوں نے مشہور امریکی اخبار کوبتایا کہ وہ ماہرین رقص کو نہ صرف
جسمانی ورزش اور بہتر ذہنی صحت سے منسلک فوائد کےلئے بلکہ دیگر فوائد کےلئے بھی سراہتی ہیں۔ ورٹن نے بتایا کہ وہ
اپنے والد کی بیماری اور دنیا کی کرونا کےساتھ نمٹنے کےلئے جنگ کے دوران جس تناﺅ کا سامنا کر رہی تھیں، اس سے
نمٹنے کےلئے روزانہ رقص کرتی تھیں، اس سرگرمی کا بہترین اثر مرتب ہوا۔
رقص ہر فرد کےلئے ایک منفرد سرگرمی ہے، ڈاکٹر جیسلین بیونڈو
ڈریکسل یونیورسٹی میں تخلیقی فنون کی تھراپی کے ماہر ڈاکٹر جیسلین بیونڈو نے کہا کہ رقص ہر فرد کےلئے ایک منفرد سر
گرمی ہے جو اسے دیگر جسمانی ورزش، جیسے موٹر سائیکل سواری سے مختلف بناتی ہے۔جیسلین بیونڈو نے 2021ء
میں ایک تحقیق کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ڈانس تھراپی نے نہ صرف ڈپریشن اور انزائٹی کے شکار لوگوں کی
مدد کی ہے بلکہ شیزوفرینیا کے مریضوں کو بھی مدد دی ہے جوکہ ایک سنگین نفسیاتی عارضہ ہے۔اپنے کمرے میں اکیلے
ڈانس کرنا کافی فائدہ مند ہو سکتا ہے، لیکن اگر کسی مستند تھراپسٹ کے ساتھ کیا جائے تو یہ تجربہ اور بھی زیادہ فائدہ مند
ہو سکتا ہے۔

کمرے میں تنہا ڈانس تھراپی

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: