بین الاقوامیتازہ ترینجنوبی ایشیا

بھارت،کلاس میں نماز ادا کرنے پر انتہاپسندوں کا واویلا،طالبہ کیخلاف تحقیقات شروع

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لکھنئو (جے ٹی این پی کے) کلاس میں نماز ادا کرنے پر

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں کلاس میں نماز ادا کرنے پر یونیورسٹی نے طالبہ کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں مدھیا پردیش میں ڈاکٹر ہری سنگھ گور سینٹرل یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی ویڈیو وائرل ہوئی.

جس میں اسے کلاس روم کے اندر حجاب پہن کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی فائنل ائیر کی طالبعلم ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک ہندو تنظیم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو خط لکھ کر معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.

جو تمام حقائق ہمارے سامنے رکھے گی۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام طلبا سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ

عبادت ذاتی احاطے یا مذہبی مقامات پر کی جائے۔

طالبہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی فائنل ائیر کی طالبعلم ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے