کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تووہ بھارت ہے، بلاول بھٹو

کراچی (جے ٹی این پی کے) کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر

دوسری طرف کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ایک غیر رسمی تقریب میں امریکی صدر نے بہت سے ممالک سے متعلق بات کی جس میں پاکستان سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک، ایٹمی پروگرام بھی بے قاعدہ، بائیڈن

امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے، صدر بائیڈن کے بیان کے حوالے سے امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈیمارش کیا جائیگا۔

امریکی صدر کا بیان حیران کن ہے لیکن پاکستا ن اپنی سالمیت اور بقاء کیلئے پرعزم ہے۔

اگر کسی ملک کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے۔

ہماری خارجہ پالیسی کی سمت درست ہے۔ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ اور تمام عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔

امریکی سفیر کو اس پوزیشن پر وضاحت پیش کرنے کیلئے کہا جائیگا، یقین رکھتے ہیں اس بیان سے

پاک امریکہ تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑیگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا عمران خان نے ماضی میں

ملک کے جوہری اثاثوں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے۔

عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: