کریمپورہ بازار، حبیب اللّٰہ نے حلف اٹھا لیا، سید فیاض علی شاہ مہمان خصوصی تھے
پشاور(بیورو رپورٹ) کریمپورہ بازار، حبیب اللّٰہ
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے معروف تجارتی مرکز کریمپورہ کے نو منتخب چیئرمین نے حلف اٹھا لیا ہے
حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز بازار میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کے ہال میں منعقد ہوئی.
تجارتی مرکز کریم پورہ بازار پشاور کا چیئرمین کون؟، فیصلہ آج
نو منتخب چیئرمین حبیب اللّٰہ سے حلف مفتی علی گل صاحب خطیب جامع مسجد بلال نے لیا. تقریب کے مہمان خصوصی قومی وطن پارٹی کے رہنماء سید فیاض علی شاہ تھے
جب کہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق نائب صدر وقار مشتاق نے انجام دیئے_
بازار کی تاجر برادری سمیت مختلف بازاروں کے صدور ودیگر عہدیداروں علاقہ مشران، نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی.
چھوٹے بڑے تاجر کی تفریق پر نہیں خدمت پر یقین رکھتے ہیں، حبیب اللّٰہ
حبیب اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں احترام انسانیت کو ایک اہم مقام حاصل ہے
اسی وجہ سے انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیکر الیکشن لڑا اور تاجر برادری کی بھرپور حمایت فتح حاصل ہوئی،
میرا کام سیاست نہیں بلکہ خدمت کرنا ہے جبکہ اولین ترجیح بازار کے تاجروں کے مسائل کا حل نکالنا ہے
کریم پورہ چیئرمین شپ و الیکشن کمشنر انتخابات ، حبیب اللّٰہ فاتح قرار
جو کہ تقریباً دو عشروں سے زیر التوا ہیں، تاجروں کی خدمت کا جذبہ لیکر آئیں ہیں،
چھوٹے بڑے تاجر کی تفریق پر یقین نہیں رکھتے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،
تقریب میں صدور، بلدیاتی نمائندوں اور سینئر صحافی کاشف رشید کی شرکت
تقریب میں موچی لڑا بازار کے صدر بلال انصاف، جنرل سیکرٹری شاہ نواز، کریمپورہ (ٹو) کے صدر خرم شہزاد،
بازار سرا جاں کے صدر لیاقت فرزند حاجی سالار مہمند، (این ایس اے ایف) خیبر پختونخوا کے جی ایس سینئر صحافی کاشف رشید،
این سی 33 کے چیئرمین شاہ سعود المعروف خدائی خدمتگار اور یوتھ کونسلر ربنواز بھی موجود تھے_
جتن انتظامیہ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
کریمپورہ بازار، حبیب اللّٰہ ، کریمپورہ بازار، حبیب اللّٰہ ، کریمپورہ بازار، حبیب اللّٰہ