کرپشن ٹھیکیدار نے کی یا پارٹی عہدیدار نے؟ کیا ثمر بلور تحقیقات کرانے کا دعویٰ پورا کر پائیں گی

کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے..؟

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے معروف تجارتی مرکز اور تاریخی مقام گھنٹہ گھر سے متصل

بازار کریم پورا میں گزشتہ برس نومبر ربیع الاول کے آیام میں عوامی نیشنل پارٹی کے فنڈ سے ہونیوالے ناقص تعمیراتی و مرمتی کام میں مبینہ خرد برد کے حوالے سے 8 نومبر 2021 کو جے ٹی این نے انوسٹی گیٹو رپورٹنگ کی تو کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا شہریوں، تاجروں نے تحقیقات کروانے کیلئے درخواستیں بھی دیں_

 

تحقیقات کے مطالبات۔۔۔

کریم پورا بازار میں سڑک و نالیوں کے تعمیراتی کام میں مبینہ کرپشن کی گتھی سلجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔۔!

 

دیکھیں نومبر 2021 میں آن لائن ہونیوالی میڈیا ویڈیو رپورٹ

 

 

دیکھیں۔۔لنک موجود ہے 8 نومبر کی جاری ہونیوالی تفصیلی رپورٹ

https://wp.me/pawB2V-8p5

تاجر رہنماء جاوید اختر نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

سرحد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر، بازار کریم پورہ کے سابق صدر جاوید اختر نے اے این پی کی

ایم پی اے ثمر ہارون بلور کو ٹھیکیدار کیساتھ ہونیوالے ایگریمنٹ، درخواست پیش کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،

انہوں نے کہا ہے کہ تین سال قبل تعمیرات کا وعدہ کرنے والے تو دوبارہ نظر نہیں آئے

البتہ ثمر ہارون بلور نے شہید ہارون بلور کے مشن کو جاری رکھا انہوں نے ماضی کا ذکر کیا کہ

جب وہ پہلی مرتبہ بازار کریم پورا کے صدر منتخب ہوئے تو شہید ہارون بلور نے انکے مطالبے کے مطابق

تعمیرات کروائیں تاہم اس مرتبہ تعمیراتی و مرمتی کام ناقص اور ادھورا چھوڑ دیا گیا جس کی تحقیقات ہونی چاہیے_

ناقص تعمیرات معاملہ، خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا، جاوید اختر

 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹھیکیدار کی ہٹ دھرمی اور ناقص کام کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑھ رہا ہے

کیونکہ سیاسی مخالفین نے مزکورہ ایشو کو میرے خلاف استعمال کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی_

سڑک تین ماہ میں خراب ہوگئی، کرپشن نہیں تو کیا ہے۔۔۔؟ اہلیان کا سوال

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مقامی ذرائع و سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایم پی اے سے گفتگو کے دوران سابق صدر کریم پورا بازار نے انتہائی محتاط انداز میں اپنا موقف بیان کیا اور صرف ٹھیکیدار کو ہی تمام تر صورتحال پر مورد الزام ٹھہرایا

تعمیر شدہ سڑک تین ماہ بھی نہ چل سکی کے بارے میں کہا کہ وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

سابق صدر بازار کی اس بات کو  نے تعمیراتی کام میں خرد برد ہونے کی طرف واضح اشارہ قرار دیا_

 

 

حبیب اللہ کی شکایت پر ثمر بلور معائنہ کرنے کریم پورا پہنچ گئیں

 

کریمپورہ بازار کے تعمیراتی و مرمتی کام میں مبینہ خورد برد کی شکایات پر عوامی نیشنل پارٹی کی ایم پی اے ثمر ہارون بلور کام کا معائنہ کرنے کریمپورہ بازار پہنچ گئیں.یاد رہے کے چند روز قبل چیئرمین حبیب اللہ کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور سے ملاقات کی

 

اس دوران تاجروں نے بھی ناقص تعمیراتی و مرمتی کام اور کرپشن کی شکایت کی تھی ،

جس پر خاتون ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے سڑک جائزہ لینے کے بعد چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللہ

کے دفتر میں ملاقات کی  انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کرائیں گی_

 

تاجر برادری کی ایم پی اے ثمر ہارون بلور سے امیدیں کیا رنگ لائیں گی۔۔؟

 

حکومتی ٹال مٹول کی پالیسیوں کے بعد اپنے ہی فنڈ سے ہونیوالے تعمیراتی کام پر عوامی نیشنل پارٹی کی

ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور تحقیقات کرانے کا دعویٰ تو کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکمران جماعت تاحال تحقیقات نہ کرا سکی تو دوسری طرف ثمر ہارون بلور اپنے اس دعویٰ کو پورا کر پائیں گی یا۔۔

انکا دعویٰ بھی تاجروں و شہریوں کیلئے صرف طفل تسلیاں۔۔

جتن انتظامیہ

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

کرپشن ٹھیکیدار نے کی ، کرپشن ٹھیکیدار نے کی ، کرپشن ٹھیکیدار نے کی

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: