کرپشن بے نقاب کرنے پر غلیظ زبان استعمال کی گئی، مراد سعید

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کرپشن بے نقاب کرنے غلیظ زبان

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر غلیظ زبان استعمال کی گئی.

مجھے دلیل سے نہیں غلیظ گالیوں سے جواب دیا جاتا ہے ایف آئی اے کو شکایات قانونی حق ہے،

کارروائی کیسے ہوئی ؟ یہ سوال متعلقہ ادارے سے پوچھا جائے.

مرادسعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف تحریکوں میں مسلسل حصہ لیا، ڈنڈے کھائے اور جیلوں میں گیا.

آئی ایس ایف کو پورے پاکستان میں منظم کیا پارلیمنٹ میں ان کی جی حضوری نہیں.

عوام کی آوازبننے آیا تھا۔ یہ لوگ پارلیمنٹ کو اپنی جاگیر، سیاست کو اپنا کاروبارسمجھتے ہیں.

میں نے طویل سیاسی جدوجہد کے بعد مقام حاصل کیا، ڈگری کے مسئلے پرعدالت سے سرخروہوا۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک کی پاکستانیوں سے ماہانہ وصولی کا انکشاف

اپنے متعلق غلیظ زبان استعمال کیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم

لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف، رانا ثناء اﷲ، پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل،

آغا رفیع اﷲ، جے یو آئی کے حافظ حمد اﷲ غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں.

کرپشن بے نقاب کرنے پرمیرے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی .

ایک قانونی اور دوسرا غیرقانونی راستہ ہوتا ہے میں نے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا راستہ اختیار کیا.

میری 8 سال کی تقریریں سن لیں کبھی غلیظ زبان استعمال نہیں کی.

پاکستانیوں یہ ہرنوجوان کے لیے وارننگ ہے نئے عزم کے ساتھ پارلیمنٹ میں یہ مجھے دیکھیں گے۔

بحیثیت پاکستانی اپنا قانونی حق استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 13 سال بعد پاکستان پوسٹ کوخسارے سے نکالا.

عالمی ادارے آئی ایس او نے بھی میری وزارت کی کارکردگی کو مانا.

این ایچ اے کی آمدن میں 107 ارب کا اضافہ ہوا.

دو موٹروے پر ٹیکس 2015ء میں نوازشریف کے معاہدے کی وجہ سے بڑھایا مسلم لیگ(ن)کے دورسے سستی سڑکیں بنائیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: